پی اے ای سی نے صوبے میں موجود تین کینسر ہسپتالوں کی توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ایٹمی توانائی کمیشن کا خیبرپختونخوا میں دو نئے کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ
01 جنوری 2017 (19:53)
0

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے خیبرپختونخوا میں دو نئے کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ایک کینسر ہسپتال مردان جبکہ دوسرا چترال میں تعمیر کیا جائے گا۔
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے صوبے میں موجود تین کینسر ہسپتالوں کی توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ ہسپتال پشاور ، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے کینسر ہسپتالوں کی تعمیر وتوسیع کے لئے اراضی کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے۔