مشیر وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

 وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں عوامی فلاح وبہبودکیلئے اصلاحات کرے گی:امیر مقام
01 جنوری 2017 (19:46)
0

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے قوم کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے اتوار کے روز پشاور میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوامی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کے بجائے قومی اداروں پر تنقید کررہے ہیں۔
مشیر نے کہا کہ وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں عوامی فلاح وبہبودکیلئے اصلاحات کرے گی۔