وزیر جنگلات نے امن پسند اقوام پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے میں موثر کردار ادا کریں۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے:میر اکبر
01 جنوری 2017 (19:38)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سختی سے نوٹس لے۔

انہوں نے اتوار کے روز مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا کی امن پسند اقوام پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے میں موثر کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کشمیری نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہیں اور خواتین اور بچوں کو بھی بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔