اے این پی کے پارلیمانی رہنمانے کہا کہ صوبائی حکومت ایک بھی غیر ملکی سرمایہ کار یا مالیاتی ادارے کو صوبے میں لانے میں ناکامی رہی۔

تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کو مالی بحران کی طرف دھکیل دیا :سردار حسین بابک
01 جنوری 2017 (19:32)
0

خیبر پختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی رہنما سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کو مالی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔
اتوار کے روز پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک بھی غیر ملکی سرمایہ کار یا مالیاتی ادارے کو صوبے میں لانے میں ناکامی رہی۔
سردار حسین بابک نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے وفاقی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی پر مبنی پالیسیوں کے باعث صوبے میں بے روزگاری اور غربت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔