وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت انسانی ترقی کیلئے گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے استفادے کی غرض سے لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہے۔

اقتصادی راہداری سے گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی:حیدر خان
01 جنوری 2017 (19:29)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

یہ بات ایکسائز اور ٹیکسیشن کے صوبائی وزیر حیدر خان نے اتوار کے روز گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انسانی ترقی کیلئے گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے استفادے کی غرض سے لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت علاقے کے لوگوں کی سماجی واقتصادی کی حالت کی بہتری کیلئے سیاحت ، توانائی اور سڑکوں کے ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔