وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو مایوسی ہوگی:رانا تنویر
01 جنوری 2017 (19:13)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیونکہ عوام ان سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز شیخو پورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔