وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارتی فورسز کے پرامن کشمیریوں پر مظالم قابل مذمت ہیں:برجیس
01 جنوری 2017 (19:09)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے ویژن اور معاشی پالیسیوں سے ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

اتوار کے روز ننکانہ صاحب میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پورے خطے کی تقدیر بدل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز پر امن کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔