File Photo

امید ہے کہ 2017ء تحفظ اور خوشی کا سال ہوگا:مریم
01 جنوری 2017 (17:03)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 2017ء تحفظ اور خوشی کا سال ہوگا۔

نئے سال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ایسے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس سے ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوگیا ہے اور وہ توانائی ، بنیادی ڈھانچے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت زیادہ ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا جارہا ہے اور پاکستان اپنی بہادر مسلح افواج کی بدولت دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کررہا ہے۔