File Photo

مانسہرہ میں870 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل سکھی کناری پن بجلی منصوبے پر کا م جلد شروع کیا جائے گا
01 جنوری 2017 (15:18)
0

مانسہرہ میں870 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل سکھی کناری پن بجلی منصوبے پر کا م جلد شروع کیا جائے گا جس کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ بات ہزارہ ڈویژن کے کمشنر محمد اکبر خان نے منصوبے کیلئے اراضی فراہم کرنے کے حوالے سے دستخطوں کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ اور وادی کاغان میں دیار کنہار پر واقع ہے۔
توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2023 میں مکمل ہوگا۔