File Photo

موٹرویز اور ہائی ویز کے مختلف منصوبوں کیلئے 42 ارب روپے سے زائد جاری
01 جنوری 2017 (15:09)
0

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت موٹرویز اور ہائی ویز کے مختلف منصوبوں کیلئے 42 ارب روپے سے زائد جاری کئے ہیں۔

یہ منصوبے شاہراہوں کے قومی ادارے نے شروع کئے ہیں۔
منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق لاہور کراچی موٹروے کے299 کلومیٹر طویل لاہور عبدالحکیم سیکشن کیلئے تیرہ ارب روپے سے زائد جاری کئے گئے یہ موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے۔
تقریباچھ ارب روپے برہان ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تعمیر کیلئے تقریباً چھ ارب روپے جاری کئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔
اسی عرصے کے دوران سیالکوٹ لاہور موٹروے کی تعمیر اور اراضی کے حصول کے لئے چار ارب روپے جاری کئے گئے۔
اسی طرح459کلومیٹر طویل این85 ہوشاب ناگ بسمہ سہراب روڈ کی توسیع اوربہتری کیلئے دو ارب 80کروڑ روپے جبکہ لواری ٹنل اور ملحقہ روڈ کی تعمیر کیلئے تین ارب روپے جاری کئے گئے۔