File Photo

برطانوی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں چھروں والی بندوق کے استعمال کامعاملہ بھارت کے ساتھ اٹھایا
01 جنوری 2017 (14:33)
0

برطانوی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں چھروں والی بندوق کے استعمال کامعاملہ بھارت کے ساتھ اٹھایا ہے۔ خارجہ اور دولت مشترکہ آفس کیBaroness Aneleyآف سینٹ جونز نے یہ بات دارالامراء کے رکن لارڈ نذیر کے طرف جمع سے کرائے گئے متعدد تحریری سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

Baroness Aneley نے کہا کہ خارجہ اور دولت مشترکہ امور کے معاون پارلیمانی سیکرٹری الوک شرما نے اکتوبر میں بھارتی حکومت کے نمائندے کے ساتھ کشمیر میں ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے چھروں والی بندوق کے استعمال اورمتبادل طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم انسانی حقوق کے معاملات پر بھارت سے رابطے میں ہیں اور انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ کے بارے میں مشترکہ طورپر کام جاری رکھیں گے۔