File Photo

استنبول میں دہشت گرد حملے میں ملوث شخص کی تلاش شروع
01 جنوری 2017 (14:22)
0

ترکی میں پولیس نے اس مسلح شخص کی تلاش شروع کردی ہے جس نے استنبول میں ایک دہشت گرد حملے میں کم سے کم انتالیس افراد کوہلاک کردیاتھا۔ ترک وزیرداخلہ Suleyman Soylu نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سولہ غیر ملکی ہیں تاہم اب تک صرف اکیس لاشوں کی شناخت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہتر افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔