پن بجلی گھر سستی اورماحول دوست بجلی کابڑا ذریعہ ہیں۔

File Photo

دوہزار سولہ میں33ارب 65 کروڑ80لاکھ یونٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی
01 جنوری 2017 (11:47)
0

واپڈ ا کے پن بجلی گھروں سے دوہزار سولہ میںتینتیس ارب 65 کروڑ80لاکھ یونٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی۔

واپڈا حکام کے مطابق دوہزارسولہ میں بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ارب81کروڑ80لاکھ یونٹ زیادہ رہی جس سے لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کرنے میں مدد ملی۔
پن بجلی گھر سستی اورماحول دوست بجلی کابڑا ذریعہ ہیں۔
اس وقت ملک میں واپڈا کے انیس پن بجلی گھر کام کررہے ہیں جن کی پیداواری صلاحیت چھ ہزار نوسو دومیگاواٹ ہے۔