File Photo

پاکستان میں خواتین کے حقوق کی صورتحال میں نمایاں بہتری
01 جنوری 2017 (11:36)
0

پاکستان میں گزشتہ سال کے دوران خواتین کے حقوق کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ۔

خواتین کی حیثیت کے بارے میں قومی کمیشن کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کی اہمیت کی بھرپور وکالت کی گئی اور آگاہی پیدا کرنے سے لے کر ہر سطح پر ان کے حقوق کو تسلیم کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں غیرت کے نام پر قتل اور زیادتی کے خلاف بلوں کی منظوری سے ملک میں خواتین کے حقوق مزید مستحکم ہوئے جس سے خواتین کو زیادہ سے زیادہ تحفظ ملا۔