File Photo

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے2016 کے دوران 300سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا
01 جنوری 2017 (11:28)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے2016 کے دوران ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں تین سو سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتالیس افراد کو دوران حراست قتل کیاگیا فوج کے ہاتھوں شہادتوں کے نتیجے میں 25 خواتین بیوہ اور58 بچے یتیم ہوئے۔
بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے گھروں پر چھاپوں، کارروائیوں، فائرنگ، چھروں والی بندوق، مرچوں اور آنسو گیس کے گولوں کے استعمال سے انیس ہزار گیارہ افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
زیادہ تر شہادتیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دوسرے واقعات گزشتہ برس8جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوںممتاز کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے ردعمل میں احتجاجی مظاہروں کے دوران پیش آئے۔
صرف گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے تین زیر حراست افراد سمیت آٹھ کشمیریوں کو شہید کیا۔