File Photo

بنگلہ دیش :رکن پارلیمنٹ کو مسلح افراد نے ہلاک کر دیا
01 جنوری 2017 (09:44)
0

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے ایک رکن کو ملک کے شمال میں ان کی رہائشگاہ پر مسلح افراد نے ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق حکمران عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ منظورالاسلام کو ضلع Gaibandha میں تین افراد نے گولیاں مارکرہلاک کردیا۔
منظورالاسلام کو اکتوبر2015ء میں ایک طالب علم کو گولی مار نے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا مگربعدمیں وہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔