File Photo

پاکستان کرکٹ بورڈنے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دی
01 جنوری 2017 (09:40)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کیلئے مارچ میں پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔
بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ بورڈ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کررہا ہے اوراس حوالے سے اس نے دنیابھرمیں مختلف بورڈز سے بات چیت بھی کی ہے۔