وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ سی پیک کے تحت صوبے میں 7 منصوبے مکمل کئے جائیں گے

File Photo

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اقتصادی راہداری کو خیبر پختونخوا کیلئے تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا
01 جنوری 2017 (08:42)
0

خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ملک کیلئے بالعموم اورخیبرپختونخواکیلئے بالخصوص تبدیلی کاپیش خیمہ قراردیاہے۔
نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت صوبے میں سات منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے حالیہ دورے کے دوران مختلف چینی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یاد داشتوں پردستخط کئے ہیں۔