وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ایک ترقی یافتہ معیشت کے اہداف کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

File Photo

وزیر اعظم کا2017میں قومی ترقی کے منصوبوں پر مستقل مزاجی سےعملدرآمد جاری رکھنے کا عزم
01 جنوری 2017 (08:37)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے دوہزارسترہ میں اپنی حکومت کے قومی ترقی کے منصوبوں پر مستقل مزاجی سے عملدرآمد جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیاہے۔
نئے سال کے موقع پر ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ دوہزارسترہ یقینا پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا آغاز ہوگا اور حکومت نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے چیلنجوں پر کامیابی سے قابو پاکر تاریخ رقم کی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ایک ترقی یافتہ معیشت کے اہداف کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کو تمام وسائل کی فراہمی کیلئے مخلصانہ طورپر کام کررہی ہے تاکہ ملک کے بہترمستقبل کے منصوبوں کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکے۔
محمدنوازشریف نے قوم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قوم نئے سال میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ترقی کے سفر میں اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔