اطلاعات کی وزیر نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخواکی ترقی پر توجہ دیں اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

File Photo

عالمی برادری کے مطابق پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے: مریم اورنگزیب
01 جنوری 2017 (08:25)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عالمی برادری نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دعوئوں کے برعکس قومی معیشت سست روی کاشکار نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان درحقیقت وزیراعظم محمدنوازشریف کی مقبولیت سے پریشان ہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ کوچاہیے کہ وہ خیبرپختونخواکی ترقی پر توجہ دیں اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔