کمیشن نے ادارے کو نقصان پہنچانے والے ایسے غیرذمہ دارانہ بیانات پرافسوس کااظہارکیاہے

File Photo

الیکشن کمیشن نے2018ء عام انتخابات سے متعلق عمران خان کے الزامات کا سخت نوٹس لیاہے
01 جنوری 2017 (08:16)
0

الیکشن کمیشن نے2018ء کے عام انتخابات کے بارے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الزامات کاسخت نوٹس لیاہے۔
حکومت کی طرف سے2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن میں اپنے افراد کی بھرتی کے بارے میں عمران خان کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کمیشن نے کہاکہ یہ ایک قابل احترام قومی ادارہ ہے اورسونپی گئی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے قوم کی مخلصانہ خدمت کررہاہے۔کمیشن نے ادارے کو نقصان پہنچانے والے ایسے غیرذمہ دارانہ بیانات پرافسوس کااظہارکیاہے۔