وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ 2017 میں توانائی ،ترقی ، دہشتگردی کے خاتمے، بجلی کی پیداوار ،اقتصادی ترقی میں مزید بہتری آئے گی

File Photo

معیشت ، امن و امان، لوڈشیڈنگ اور ملکی ترقی کے لحاظ سے سال2016بہتر رہا: مصدق ملک
01 جنوری 2017 (08:07)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ معیشت ، امن وامان، لوڈشیڈنگ اور ملک میں ترقی کے لحاظ سے 2016 بہت بہتررہا۔
پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال اور قومی معیشت میں بہتری آئی ہے اور لوڈشیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پالیاگیاہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2017میں توانائی ،ترقی ، دہشت گردی کے خاتمے، بجلی کی پیداوار ،اقتصادی ترقی اورقومی اداروں کے استحکام سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری آئے گی۔