File Photo

مقبوضہ کشمیر: جموں کشمیر سالویشن موومنٹ نے ہندو پناہ گزینوں کے ڈومیسائل کے اجراء کیخلاف احتجاج کیا
01 جنوری 2017 (07:53)
0

مقبوضہ کشمیرمیں جموں کشمیرسالویشن موومنٹ نے ہندوپناہ گزینوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجراء کے خلاف پریس انکلیو سری نگر میں احتجاجی جلوس نکالا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین ظفراکبربٹ نے کہاکہ کشمیر میں پُرامن مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن استعمال کی گئی۔

انہوں نے2016ء کو اس لحاظ سے افسوسناک قراردیاکہ اس سال بھارتی پولیس او رفوج کی جانب سے طاقت کے اندھادھندا ستعمال کے نتیجے میں سینکڑوں کشمیری شہید اور17ہزارزخمی ہوئے جبکہ 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو جیلوں میں بند کردیاگیا۔