File Photo

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس ، ترکی، کی شام میں تشدد کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا
01 جنوری 2017 (07:45)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں شام میں تشدد کے خاتمے اور ملک کے جنگ زدہ مشرقی حصے میں سیاسی عمل شروع کرنے کیلئے روس اور ترکی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے اس کاخیرمقدم کیاہے۔
قرارداد میں کہاگیا ہے کہ سلامتی کونسل سمجھتی ہے کہ آستانہ میں ہونیوالے مجوزہ مذاکرات شام کے بحران کے سیاسی حل کے لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں جو اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ کوجنیوامیں اقوام متحدہ کے زیراہتمام فریقین کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے پہلے ایک مثبت قدم ہوگا۔