اطلاعات کی وزیر نے کہاکہ توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صحت اورتعلیم کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں

File Photo

وزیر اعظم نواز شریف کے ترقیاتی ایجنڈے کے باعث پاکستان اقتصادی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے: مریم اورنگزیب
01 جنوری 2017 (06:55)
0

اطلاعا ت کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے نئے سال کے موقع پر ایک بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کے نتیجے میں پاکستان اقتصادی بحالی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صحت اورتعلیم کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ دہشت گردی کاخاتمہ کیاجارہاہے اور پاکستان نے دہشتگردوں اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔