ریڈیو پاکستان کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں دوہزار تیرہ کےعام انتخابات کے بعد سیاسی استحکام دیکھا گیا ہے۔

01 جنوری 2014 (11:10)
0

ایک سینئر تجزیہ کار پروفیسر ڈاکٹر محمد خان نے کہا ہے کہ سال دوہزار تیرہ پاکستان کیلئے تبدیلی اور استحکام کا سال تھا۔



ریڈیو پاکستان کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد سیاسی استحکام دیکھا گیا ہے۔


ڈاکٹر شاہین اکبر نے کہا ایک سول حکومت سے دوسری سول حکومت کو اقتدار کی پرامن منتقلی سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص کافی حد تک بہتر ہوا ہے۔


ڈاکٹر سلمان غنی نے کہا صرف جمہوریت سے ہی پاکستان اقتصادی اور سیاسی استحکام حاصل کرنے کے قابل ہوسکتا ہے۔