پولیس کے مطابق حملے میں ایک سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

01 جنوری 2014 (22:52)
0

بدھ کی شام کوئٹہ کے علاقے اختر آباد کے نزدیک دہشت گردوں نے اپنی بارود سے بھری گاڑی ایران سے واپس آنے والے زائرین کی دو بسوں کے ساتھ ٹکرادی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔


 



قافلے کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے۔



پولیس کے مطابق حملے میں ایک سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ایک بس مکمل طور پر جل گئی۔



صدر ممنون حسین، وزیراعظم محمد نواز شریف، بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ عبدالمالک نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔


 




وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان کے وزیر عبد المالک بلوچ کو فون کیا اور زائرین کی بسوں پر حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔



انہوں نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو زائرین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنی چاہیے