اب خون کے رشتہ داروں اور اہل خانہ سمیت کوئی بھی فرد جس کے پاس قرضہ سے ڈیڑھ گنا قسم ہے ضمانت دے سکتا ہے۔

01 جنوری 2014 (19:12)
0

وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق نوجوانوں کے کاروباری قرضہ اسکیم کیلئے ضامن کی شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔



اب خون کے رشتہ داروں اور اہل خانہ سمیت کوئی بھی فرد جس کے پاس قرضہ سے ڈیڑھ گنا قسم ہے ضمانت دے سکتا ہے۔



گریڈ پندرہ یا اس سے زائد کا سرکاری افسر جس کی ملازمت کے آٹھ یا زیادہ سال باقی ہوں ضمانت دے سکتا ہے۔



ایک سے زائد افراد جن کے مجموعی اثاثے قرض کی رقم سے ڈیڑھ گنا ہوں وہ ایک شخص کی ضمانت دے سکتے ہیں۔



کوئی بھی فرد جس کے اثاثے قرض سے ڈیڑھ گنا زائد ہوں وہ اپنی ضمانت دے سکتاہے۔



درخواست گزاروں کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان میں اکائونٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب ان کا اکائونٹ کسی بھی بینک میں ہوسکتا ہے۔