دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کی۔


01 جنوری 2014 (18:58)
0


پاکستان اور بھارت نے دوطرفہ معاہدے کے تحت اپنی اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کی۔ اسی طرح بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں اپنی فہرست پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے کی۔


معاہدے کے تحت دونوں ملک اپنی اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرنے کے پابند ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ 1988 میں ہوا تھا۔


 


دونوں ملکوں نے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا۔


 


پاکستان نے دو سو اکاسی بھارتی قیدیوں کی فہرست حوالے کی جبکہ بھارت نے جواب کے طور پر بھارتی جیلوں میں قید تین سو چھیانوے قیدیوں کی فہرست حوالے کی۔