وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ حکومت نے توانائی کے بحران پرقابو پانے کےلئے طویل اورمختصرمدتی جامع پالیسی مرتب کی ہے۔

01 جنوری 2014 (12:24)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ مقاصد کے حصول کے لئے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔


آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کام کر رہی ہے جس نے معیشت اور لوگوں کی سماجی زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے طویل اور مختصر مدتی جامع پالیسی مرتب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ ، ہوا ، پانی اور شمسی وسائل سے سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔


نواز شریف نے کہا کہ حکومت لائن لاسز اور بجلی کے تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔


وفاقی کابینہ میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ سیاسی صورتحال اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔