یہ پیشرفت ایران اور مغربی مذاکراتی نمائندوں کی ان اطلاعات کے بعد ہوئی ہے کہ وہ جنیوا معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مفاہمت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

01 جنوری 2014 (21:51)
0

ایران نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے ایٹمی پروگرام پرہونے والی بات چیت کیلئے اپنی ٹیم میں سخت گیر اور قدامت پسند حکام شامل کیے ہیں۔



اطلاعات میں بتایاگیاہے کہ ایران نے یہ اقدام نومبر میں جنیوا میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے عبوری معاہدے پر خاموش تنقید کے بعد اٹھایا ہے۔



یہ پیشرفت ایران اور مغربی مذاکراتی نمائندوں کی ان اطلاعات کے بعد ہوئی ہے کہ وہ جنیوا معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مفاہمت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔