صدر نے کہاکہ پاکستان کٹھن صورتحال سے دوچار ہے امت مسلمہ کوچاہیے کہ وہ مشکل حالات سے نکلنے میں اس کی مدد کرے  ۔

01 فروری 2014 (21:30)
0

 صدرممنون حسین نے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مسلمان ملکوں میں زیادہ اتحاد کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔
 ہفتہ کے روز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  اسلامی ملکوں کے باہمی اشتراک عمل سے دنیا میں ان کے مقام ومرتبے کو تقویت پہنچے گی۔
صدر نے کہاکہ پاکستان کٹھن صورتحال سے دوچار ہے امت مسلمہ کوچاہیے کہ وہ مشکل حالات سے نکلنے میں اس کی مدد کرے  ۔
خطے میں پاکستان کی تزویراتی حیثیت کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گوادر کاشغر معاشی راہداری بننے سے اس خطے میں اقتصادی سرگرمیاں فروغ پانے سے اس کی اہمیت بڑھ جائے گی ۔
تعلیم کے بارے میں صدر نے کہا  تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ہرممکن مالی معاونت کرے گی۔
انہوں نے کہا حکومت کی کوشش ہے کہ تعلیم سستی ہو اورتمام پاکستانیوں کی پہنچ میں رہے  ۔
 صدرممنون حسین نے سعودی فرماں روا عبداﷲ بن عبدالعزیز کو ساسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی  یہ ڈگری ان کی طرف سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے     چانسلر سلیمان ابن عبداﷲنے وصول کی۔
صدر نے فارغ التحصیل طلباء کو اسناد اور عمدہ کارکردگی دکھانے والے طلباء کو گولڈ میڈل بھی دئیے۔