علماء نے تشدد کے حالیہ واقعات پر تشویش کااظہار کیا اور انہیں ملک وقوم کیلئے تباہ کن قراردیا  ۔

01 فروری 2014 (20:59)
0

 پندرہ جیدعلماء نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا ہے  ۔
یہ اعلان کراچی میں علماء دین کے اجلاس میں کیاگیا ۔
وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مولانا سلیم اﷲ خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔
 اجلاس میں مفتی محمد رفیع عثمانی  ،   مفتی محمد تقی عثمانی  ،  مولانا فضل الرحیم  ،    مولانا حنیف جالندھری ،  مفتی محمد اشرف،  مولانا محمد حسن ،  مولانا سید عدنان کاکاخیل،  مفتی مختارالدین  اور مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ  نے شرکت کی  ۔
 علماء نے تشدد کے حالیہ واقعات پر تشویش کااظہار کیا اور انہیںملک وقوم کیلئے تباہ کن قراردیا  ۔