ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر تمام فریقین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو ہم پاکستان کے راستے ایران اور وسطی ایشیائی ملکوں سے گیس درآمد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

01 فروری 2014 (14:30)
0

بھارت کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ان کا ملک ایران سے پاکستان کے راستے بھارت تک اربوں ڈالر مالیت کے گیس پائپ لائن منصوبے میں دوبارہ شامل ہو جائے گا۔


 



ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر تمام فریقین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو ہم پاکستان کے راستے ایران اور وسطی ایشیائی ملکوں سے گیس درآمد کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے علاقائی منصوبوں سے ایک دوسرے پر انحصار پیدا ہو سکتا ہے اور اس سے پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے تعاون پر مبنی طویل مدتی تعلقات بہتر بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔