آج اسلام آبادمیں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کےنویں کانووکیشن سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ترین ملک ہے ۔

01 فروری 2014 (14:54)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیں۔آج (ہفتہ کو)اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ترین ملک ہے اور اسلامی دنیا کی طرف سے پاکستان کو اپنے مسائل کے حل کیلئے مدد کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی۔



انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کے تناظر میں اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون سے قوموں کی برادری میں ان کا تشخص مزید بہتر ہو گا۔



انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کر رہا ہے جس سے خطے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئے گی۔