اطلاعات کے مطابق قانون کے تحت حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے افراد کو اس شرط پر رہائی ملے گی کہ مظاہرین اپنے زیر قبضہ سرکاری عمارتوں کو چھوڑ دینگے۔

01 فروری 2014 (13:47)
0

یوکرین کے صدر وکٹر ینکو وچ نے حکومت مخالف مظاہرین کو معافی دینے کے بل پر دستخط کردئیے ہیں۔


 


اطلاعات کے مطابق قانون کے تحت حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے افراد کو اس شرط پر رہائی ملے گی کہ مظاہرین اپنے زیر قبضہ سرکاری عمارتوں کو چھوڑ دینگے۔


 


ہیومن رائٹس واچ نے یوکرین کے شراکت دار ملکوں سے کہا ہے کہ وہ یوکرین پر سیاسی بحران کے دوران کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے دبائو ڈالیں۔