اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی بنیادپرامدادکی فراہمی سےمتعلق امور کی سربراہ ولیری اموس نے کہا کہ یہ صورت حال قطعاً ناقابل قبول ہے۔


01 فروری 2014 (13:45)
0

اقوام متحدہ نے شام میں محصور شہریوں کیلئے امداد کی فراہمی کے منصوبے کی تیاری سے متعلق امن مذاکرات میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


 


اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی سے متعلق امور کی سربراہ ولیری اموس نے کہا کہ یہ صورت حال قطعاً ناقابل قبول ہے اور ہمیں اس سلسلے میں فوری کارروائی کی ضرورت ہے جس کیلئے شام میں شہری آبادیوں کا محاصرہ ختم کیا جانا چاہیے تاکہ امدادی قافلوں کو فوری اور حفاظت کے ساتھ متاثرہ علاقوں تک رسائی مل سکے۔برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ شام کی انسانی صورتحال اور مشکلات کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے کی اشد ضرورت ہے۔