ڈیرہ غازی خان زون کے محکمہ آبپاشی کے مطابق اس منصوبے سے فصلوں اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔

01 فروری 2014 (14:38)
0


فیڈرل فلڈ کمیشن نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیرہ پہاڑی ندی نالوں کے سیلابی پانی کو دریائے سندھ میں گرانے کیلئے چالیس ارب روپے کی لاگت کامنصوبہ تیار کیا ہے۔ڈیرہ غازی خان زون کے محکمہ آبپاشی کے مطابق اس منصوبے سے فصلوں اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔



 سیلابی پانی آبپاشی کے مقصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک چھوٹا ڈیم ، بند اور حفاظتی پشتہ بھی تعمیر کیا جائے گا جس کا مقصد سیلاب سے آبادی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔