File photo

مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے:سعد رفیق
01 اپریل 2017 (22:10)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور پاکستان ریلوے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریل کے عملے اور گیٹ مین کے درمیان موبائل فون رابطے کی منظوری دی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو گزشتہ تین برس کے دوران ہونے والے حادثات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔