پاک فضائیہ کے نویں سکواڈرن کو برطانیہ کی رائل ائیرفورس کے نویں سکواڈرن کے مساوی قراردے دیاگیا
01 اپریل 2017 (21:29)
0

پاک فضائیہ کے نویں سکواڈرن کو برطانیہ کی رائل ائیرفورس کے نویں سکواڈرن کے مساوی قراردے دیاگیا ہے ۔

اس سلسلے میں ہفتہ کے روز مصحف ائیربیس سرگودھا میں ایک تقریب ہوئی ۔
برطانیہ کے ائیرچیف مارشل سٹیفن ، HILLIER اس موقع پر مہمان خصوصی تھے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ پاک فضائیہ کو دنیا میں قابل قدرکردارادا کرنے کے باعث یہ اعزاز دیاگیا ہے ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے اس موقع پر کہاکہ دونوں ملکوں کی فضائی خدمات کی شاندار تاریخ ہے اور اس اقدام سے دونوں فورسز کی صلاحیتوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔
نواں سکواڈرن انیس سوتینتالیس میں قائم کیاگیا اور 1965ء کی جنگ میں اس کی قیادت ائیرچیف مارشل اصغر خان نے کی اس سکواڈرن میں ایف سولہ طیارے بھی شامل ہیں۔
اس سے پہلے چیف آف رائل ائیرفورس نے ایف سولہ طیارے کی چار شپ فارمیشن کا فلائی پاسٹ مظاہرہ دیکھا ۔
دونوں فضائیہ کے سربراہان نے نو نمبر کے کثیرالمقاصد اسکواڈرن کے الگ طیارے کے مظاہرے کی قیادت بھی کی ۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایک غیرملکی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ مشترکہ مشن میں شرکت کی ۔