File photo

پولیو کے خاتمے کے بارے میں تکنیکی مشاورتی گروپ کی پولیو کے خاتمے کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف
01 اپریل 2017 (21:19)
0

پولیو کے خاتمے کے بارے میں تکنیکی مشاورتی گروپ نے ملک سے پولیو کے خاتمے کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس میں گروپ نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستانی اقدامات کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں۔
تکنیکی مشاورتی گروپ کے چیئرمین JEAN MARC OLIVE نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے عزم اور ہرسطح پرجائزے کے بغیر پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں اتنی پیشرفت ممکن نہیں تھی۔
پولیو انسداد کے بارے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے کہاکہ حکومت ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے کوششیں کررہی ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرق بحیرہ روم آفس ڈاکٹر محمود فکری نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔