File photo

آئی جی ایف سی کا مردم شماری کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے پشین کے مختلف علاقوں کا دورہ
01 اپریل 2017 (21:11)
0

انسپکٹر جنرل فرنیٹئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم مردم شماری کے جاری عمل کاجائزہ لینے کیلئے ہفتہ کے روز ضلع پشین کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

انہوں نے فیلڈ ٹیموں سے گفتگو کی اوران سے مردم شماری کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نے مردم شماری کا عمل خوش اسلوبی سے انجام دینے پراطمینان ظاہرکیا ۔
وہ شہریوں سے بھی ملے اور انھیں مردم شماری کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔