File photo

دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے:شہباز
01 اپریل 2017 (21:05)
0

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے ۔

انہوں نے ہفتہ کے روز لاہورمیں امن وامان کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے مجوزہ سیکورٹی منصوبے پرعملدرآمد کی نگرانی کرنے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ نفرت پرمبنی مواد اور اشتعال انگیز تقاریر شائع اورتشہیر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔