File photo

بھارت کی چری کوٹ سیکٹر پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ
01 اپریل 2017 (20:58)
0

بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے چری کوٹ سیکٹر پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ۔

واقعے میں ایک شہری زخمی ہوگیا ۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت کو اشتعال انگیز کارروائیوں سے علاقائی سلامتی کوخطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کنٹرول لائن پرنہتے شہریوں پربھارتی فائرنگ کی مذمت کرتا ہے ۔