File photo

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا:مرتضیٰ
01 اپریل 2017 (19:46)
0

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں خوشحالی اور معاشی استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے ہفتہ کے روز راولپنڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران ملک کی نمایاں اقتصادی ترقی کا عالمی سطح پراعتراف کیا گیا ہے۔