File photo

حکومت خصوصی بچوں کو مفید شہری بنانے کیلئےاقدامات کررہی ہے:آفتاب
01 اپریل 2017 (19:41)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔
ہفتہ کے روز اٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کیلئے بلامعاوضہ خصوصی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔
شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی ۔