حکومت توانائی کی قلت پرقابوپانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے:حیدر
01 اپریل 2017 (19:38)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں توانائی کی قلت پرقابوپانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے ہفتہ کے روز مظفرآباد میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ PATRIND پن بجلی گھر سے بجلی کی پیداوار جلد شروع ہوجائے گی جس سے آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں نمایاں کمی آئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ مردم شماری کی تکمیل کے بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔