صدر کی غربت کے خاتمے میں بی آئی ایس پی کے کردار کی تعریف
01 اپریل 2017 (19:34)
0

صدرممنون حسین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرمشروط سہ ماہی وظیفے میں اضافے کے ذریعے چون لاکھ افراد کو بااختیار بنانے پر پروگرام کی تعریف کی ہے ۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں نچلی سطح نیٹ ورکنگ ، خواتین کو بااختیاربنانے ، صنفی مساوات اور جمہوری طرز عمل کیلئے پروگرام کو سراہا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بدولت غربت میں سات فیصد کمی کے علاوہ امیر اور غریب طبقے کے درمیان صرف تیس فیصد کم ہوا اور پرائمری سکول میں داخلوں میں غیرمعمولی طورپر اثرپڑا ۔
ممنون حسین نے برطانوی دارالعوم کے سپیکر کے ایوارڈ برائے جمہوریت جیتنے پر ماروی میمن کو مبارک باد دی ۔