File photo

حکومت نے اپنے ایجنڈے میں پائیدار ترقیاتی اہداف کو شامل کیا :مریم
01 اپریل 2017 (19:19)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے قومی ایجنڈے کے ویژن 2025 میں پائیدار ترقیاتی اہداف کو شامل کیا ہے ۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کی گئی ہیں ۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ عام انتخابات وقت پرہوںگے اوریہ کارکردگی کی بنیاد پر لڑے جائینگے ۔
اطلاعات کی وزیرمملکت نے کہاکہ جلد انتخابات کرانے کی حزب اختلاف کی خواہش پوری نہیں ہوگی ۔
وزیرمملکت نے ملک میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکرنے کا عزم ظاہرکیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے صحت پروگرام میں خواتین کاحصہ ساٹھ فیصد ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت نے کہاکہ وزیراعظم مکمل طورپر صحت مندہیں۔