File photo

حکومت نے ریاست میں بہتری کیلئے حکمت عملی وضع کی ہے:مسعود
01 اپریل 2017 (17:50)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمحمد مسعو دخان نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاست میں ادارہ جاتی ڈھانچے میں بہتری کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز مظفرآبادمیں آزاد جموں وکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے دی گئی ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اداروں کی موثرکارکردگی یقینی بنانے کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
سردارمسعود خان نے کہاکہ اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے اس سلسلے میں عوام کی شکایات میں نمایاں کمی آئے گی ۔